لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر تجاوزات اور بینرز ، سٹیمرز ہٹانے کی مہم جاری،چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی تمام زونز میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہے۔شالیمار زون، راوی زون،علامہ اقبال زون، اور نشتر زون میں انسدادِ تجاوزات کاروائیاں کیں گئیں ہیں۔انسدادِ تجاوزات کاروائیوں کے دوران 6 ٹرک عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔خلاف ورزیوں پر 10 دکانوں کو موقع پر سیل کیا گیا ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور گلی محلوں میں 1700 سے زائد بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور نے کہا شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہر سے تجاوزات کا خاتمہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہے اور تجاوزات شہری حقوق کی پامالی اور ٹریفک مسائل کی بڑی وجہ ہے۔