علماء الحادی فکر کو روکنے کی تیاری ،ختم نبوت تحفظ کیلئے ملکر کام کریں :راغب نعیمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا علماء الحادی فکر کو روکنے کی تیاری کریں۔ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علم دین کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حضور سر خرو کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم کے 63 ویں سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب میں علماء و طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الحاد نے ابراہیمی مذاہب میں سے یہودیت اور عیسائیت کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ اسلام کے ماننے والے الحادی فکر کے اس سیلاب کو روک سکتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اس فکر کے اثرات نظر آرہے ہیں۔ علماء خاص طور پر نئے انداز سے اس فکر کو روکنے کیلئے اپنے آپ کو علمی طور پر تیار کریں۔ ختم نبوت کے حوالے سے آئینی ترمیم کو 50 سال ہو چکے ہیں۔ 50 سال بعد پھر قوم نے اس موقف کو اکٹھے ہو کر دہرایا ہے۔ علم دین کے حصول کے بعد سب سے اہم یہ ہے کہ اسے اپنے گھر والوں، محلہ اور شہر کی سطح پر پھیلانا ہے۔ دین اسلام کی بقاء مدارس سے ہے۔ اس لئے مدارس سے اپنے تعلق کو قائم رکھیں اور انہیں آباد رکھنے لئے ہر ممکن اقدام کریں۔

ای پیپر دی نیشن