نبیل جاویدکاطاہر رضا بخاری کے ہمراہ داتاؒ دربار کا دورہ،تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

Oct 04, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاویدکاسیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ داتاؒ دربار کا دورہ،مزار شریف پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور کی رفتار اور معیار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت  ،داتاؒ دربار پراجیکٹ کی مقررہ ٹائم لائن میں تکمیل ہوگی ۔ زائرین کی سہولت بہر حال میں مقدم ہے۔ خانقاہ ِ علی ہجویری خطے میں ممتاز و معتبر مقام کی حامل ہے۔ ڈویلپمنٹ شایانِ شان ہوگی ۔ انہوں نے کہا حکومت صوبہ بھرکے مزارات کو ’’ ماڈل شرائنز‘‘ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے، جس میں سکیورٹی، صفائی اور زائرین کی سہولیات سمیت جملہ امور شامل ہیں۔ مزارات روحانی آسودگی کا ذریعہ ہیں، یہاں پر محبت واَمن اور رواداری کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

مزیدخبریں