الغازی ٹریکٹرز :85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 ٹریکٹر متعارف  

لاہور(کامرس رپورٹر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے جدید فارمنگ میں نیا معیار قائم کرتے ہوئے 85 ہارس پاور انجن کا حامل نیو ہالینڈ این ایچ 850 کے نام سے ٹریکٹر متعارف کرادیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی گرین انیشی ایٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پراجیکٹ میجر جنرل شاہد نذیر تھے۔انہوںنے الغازی ٹریکٹرز کو 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر متعارف کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا آنیوالے دنوں میں ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے اس ٹریکٹر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریکٹر کی تیاری پر الغازی ٹریکٹر کی پوری ٹیم کا معترف ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ کمپنی کسانوں کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی۔ تقریب میں سرکاری حکام، کاروباری ادارے، ڈیلرز، وینڈرز اور الغازی کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر الغازی کے سی ای او ثاقب الطاف اور الغازی کے بورڈ کے چیئرمین رابرٹ میک ایلسٹر بھی موجود تھے۔ افتتاحی کلمات کے دوران الغازی کے سی ای او ثاقب الطف نے پاکستان میں زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کیلئے الغازی کے دیرینہ عزم پر زور دیا۔  این ایچ 850 ٹریکٹر کو متعارف کروانا ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ ٹریکٹر کارکردگی، مہارت اور پائیداری کے نئے معیار قائم کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن