اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک عمارت پر جنگی طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے مغربی کنارے کے طولکرم پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جان سے گئے۔ خبر کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شہید ہوئے جن میں ایک خاتون، ان کے دو بچے اور ایک بھائی شامل ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ 20 سال میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں کسی ٹارگٹ یا بلڈنگ کو نشانہ بنانے کے لیے فائٹر جیٹ طیاروں کا استعمال کی حالانکہ وہ اس سے قبل چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کرتا رہا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں جمعہ کی صبح سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔