اسرائیل کا لبنان-شام سرحدی راہداری پر حملہ، ہزاروں افراد فرار کے لیے استعمال کرتے تھے

لبنان کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ علی حمیح نے رائٹرز کو بتایا کہ جمعہ کی صبح شام کے ساتھ لبنان کی مصنع سرحدی راہداری کے قریب ایک اسرائیلی حملے سے وہ راستہ منقطع ہو گیا جو حالیہ دنوں میں اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے لاکھوں لوگ استعمال کر رہے تھے۔

حمیح نے کہا کہ حملہ سرحدی راہداری کے قریب لبنانی علاقے میں ہوا جس سے سڑک پر چار میٹر (12 فٹ) چوڑا گڑھا بن گیا۔جمعرات کواسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے ایک فوجی ترجمان نے حزب اللہ پر فوجی سازوسامان لبنان میں لے جانے کے لیے راہداری کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ آئی ڈی ایف نے ان دعوؤں کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔آئی ڈی ایف کے ترجمان افخائی ادرعی نے ایکس پر کہا، "آئی ڈی ایف ان ہتھیاروں کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گا جیسا کہ جنگ کے دوران کی گئی ہے۔"

حمیح نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کراسنگ لبنانی ریاست کے اختیار سے مشروط تھی۔لبنانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 300,000 سے زیادہ افراد بڑھتی ہوئی اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے گذشتہ 10 دنوں میں لبنان سے شام میں داخل ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک بڑی اکثریت شامی افراد کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن