قصور‘کامونکی(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)قصور کے سرکاری ادارے لیسکو کے 1 ارب سے زائد واجبات نادہندہ نکلے۔تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی 44 کروڑ 35لاکھ کیساتھ سر فہرست،ڈپٹی کمشنر آفس 35 کروڑ 10لاکھ سے زائد کا ڈیفالٹر،ڈی ایچ کیو ہسپتال 9 کروڑ 79 لاکھ سے زائد،ڈسٹرکٹ جیل 3 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ،قصور پولیس 3 کروڑ 33 لاکھ،محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگ 86 لاکھ،محکمہ ماحولیات 83 لاکھ ،تفریح پارک اور باغبانی کے ذمہ 52 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ دیگر سرکاری محکمے 3 کروڑ سے زائد کے لیسکو کے ڈیفالٹر ہیں ۔علاوہ ازیںنمائندہ خصوصی کے مطابق کامونکی میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ایس ڈی او گیپکو حافظ ابراہیم کی درخواست پر تھانہ صدر نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے حبیب پورہ کے سلیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔