لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے مختلف محکموں سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے کارکردگی رپورٹس آج طلب کر لیں،عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور کو سکولز اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی، عدالت نے ٹولینٹن مارکیٹ لاہور میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائیاں کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سکولوںاور کالجوںکی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو احکامات نہ ماننے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائی کرنیکا حکم دیدیا، عدالت نے حکم دیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے، ایل ڈی اے نے مارکیٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کی جائیں،جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں درخت لگانے کے حوالے سے میٹنگ کرے۔