لاہور(این این آئی)لاہور میں بصارت سے محروم افراد نے ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کے لیے 11 ویں روز بھی دھرنا جاری رکھااور حکومت کو مطالبات منظور کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دیا ہے۔مظاہرین نے کہا ہے 2 دن تک باغِ جناح میں قیام کریں گے اور مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ مال روڈ آئیں گے۔اس سے قبل یکم اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لیا تھا اور لاہور پولیس اور انتظامیہ کو ان مظاہرین پر کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ بصارت سے محروم افراد نے ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کے لیے 11 دن سے دھرنا دیا ہوا ہے۔