لاہور ( این این آئی) امریکن سفارت کاروں نے لاہور شاہی قلعہ کا دورہ کیا ،عالمگیری دروازے سے داخل ہوتے ہوئے سفارت کاروں نے شاہی قلعہ کی سیر کی ۔قلعہ کی سیر کے دوران اس میں ہونے والی سات مقامات پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ایمبیسیڈر فنڈ فار کلچرل پریزرویشن (اے ایف سی پی)کی جانب سے سات مقامات کی تعمیر کے لئے تین سال کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔تین سال کے پراجیکٹ کیلئے اے ایف سی پی کی جانب سے 1ملین ڈالر کا فنڈ دیا گیا ہے۔پراجیکٹ تین سال تک مکمل کیا جائے گا اور عوام کیلئے کھولا جائے گا۔2006میں اے ایف سی پی کی جانب سے عالمگیری دروازے کی تعمیر کیلئے 32000ڈالر کا فنڈ دیا گیا تھا۔سات مقامات میں لوح مندر،شیش محل،خواتین کی مسجد،سکھ اتھ داڑا،گریٹ پچر وال اور حمام وغیرہ شامل ہیں جن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔امریکی سفارت کا کا کہنا تھا کہ شاہی قلعہ کی تاریخ اور ثقافت سے جڑی یادیں محفوظ کی جائیں گی۔ان سات مقامات کو محفوظ کرنے کیلئے تین سال کا وقت درکار ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہی قلعہ لاہور کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا تاریخی مقام ہے۔