ننکانہ میں تعلیمی بائیکاٹ جاری ، اساتذہ تنظیمیں 5 اکتوبر کو یوم احتجاج منائیں گی

Oct 04, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سرکاری سکولوں کو نجکاری کیخلاف ننکانہ صاحب میں بھی اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ آٹھویں روز بھی جاری رہا۔ اساتذہ تنظیموں نے 5 اکتوبر کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔  ننکانہ صاحب کے سکولوں میں طلباء  کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ اساتذہ نے کہا نجکاری فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں