لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سیاستدانوں کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ قانون سے ٹکر لینا یا قانون ہاتھ میں لینا ہماری پالیسی نہیں ہے۔