پی ٹی آئی ایم پی اے فرحت عباس کی عبوری ضمانت خارج‘ ملزم کمرہ عدالت سے فرار

Oct 04, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے9 مئی کے دو کیسوں میں پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ،حافظ فرحت عباس نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگا دی ، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پراسیکیوشن نے حافظ فرحت عباس کی فوٹیج سمیت ریکارڈپیش کردیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کی۔

مزیدخبریں