عمران خان ضد چھوڑ دیں، زرداری کے ہاتھ پر بیعت کر لیں: پرویز اشرف 

Oct 04, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انشاء اللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان  ضد چھوڑ کر صدر آصف زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی۔ فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ہم سب متحد ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطی میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔

مزیدخبریں