شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کی طر ف سے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو معاشی ،سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں کہاکہ عمران خان اپنی مقبولیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے منفی سیاست کررہے ہیں۔پاکستان ترقی کررہا‘سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ عمران خان کو پھر سے احتجاج ،دھرنے، گھیرائو جلائوجیسے منصوبے ذہن میں آنے شرو ع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی کیلئے لوٹ مار اور9مئی جیسے واقعات کرنے والوں کو لگام ڈالنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
بانی پی ٹی آئی پاکستان کو برباد کرنے پر تلے ہیں:اختر اقبال ڈار
Oct 04, 2024