کامونکی (نمائندہ خصوصی) محلہ حیدری کے محنت کش سخاوت کا سات سالہ بیٹا عبدالرحمان چھوٹے سائیکل پر جا رہا تھا کہ منڈیالہ روڈ پر اچانک ڈور پھرنے سے اس کا ہاتھ شدید زخمی ہو گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے زخمی بچے کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا، سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔