نیویارک (آئی این پی )پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ان کے ملک میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا ملک یواین سیکرٹری جنرل کے ساتھ کھڑا ہے اور مشرق وسطی کی صورتحال بالخصوص غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کے سربراہ کے اصولی اور جرت مندانہ موقف کو سراہتا ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ادارے کے خلاف اسرائیل کے بلاجواز اور جھوٹ پر مبنی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توہین اور بدسلوکی حملہ آوروں اور جابروں کا ہتھیار ہے۔
پاکستان کی یواین سیکرٹری جنرل کو داخلے سے روکنے کے اقدام کی مذمت
Oct 04, 2024