پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر نوٹس ‘جواب طلب 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ پنجاب و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سیاسی بنیادوں پر دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے، استدعا ہے کہ حکومت پنجاب کا دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کو پر امن جلسہ اور ریلیوں کی اجازت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن