لیگی حکومت آتے ہی ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا:عارف سندھیلہ

Oct 04, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ باصلاحیت عوام دوست لیڈرمیاںنواز شریف ملک و قوم کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے وفاقی و پنجاب حکومت کی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔ نواز لیگ کی حکومت آنے سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، قوم بہت جلد مہنگائی کے طوفان سے نجات پائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملک و قوم کی ترقی اور نواز لیگ لازم و ملزوم ہیں۔پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر ہو یا موٹرویز‘ ہسپتالوں کی تعمیر ہو یا ایئر پورٹس بنانے کا معاملہ‘ ایٹمی دھماکے ہوں یا عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،نواز لیگ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ آج بھی ہماری حکومت وفاق اور پنجاب میں عوامی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ 

مزیدخبریں