حملے کی خبر غلط ہے میں تو پاکستان میں ہی  نہیں ہوں، اسد قیصر  

اسلام آباد (آئی این پی)پی  ٹی آئی رہنماء  اورسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان پر حملے کی خبریں درست نہیں۔جمعرات کو سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھیں کہ اسد قیصر پر صوابی انٹرچینج کے قریب حملہ ہوا ہے جس میں ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے۔ ایک انٹرویو میں  اسد قیصرنے کہا کہ میں تو ملک میں ہی نہیں ہوں۔ آئندہ دو دنوں میں واپسی ہو گی۔ میرے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹ ہیں۔ مجھ پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ ان دنوں انگلینڈ میں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن