جعلی دستاویزات پر بھارت میں مقیم مبینہ پاکستانی خاندان گرفتار 

Oct 04, 2024

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں گزشتہ 10 برس سے جعلی دستاویزات پر مقیم مبینہ پاکستانی خاندان کو گرفتار گرفتار کرلیا گیا۔ برطانونی نشریاتی ادارے کے مطابق خاندان ہندو ناموں اور شناخت کے ساتھ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور کی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کے چار شہریوں کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق وہ شہر کے نواحی علاقے میں ہندو ناموں اور شناخت کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 48 سالہ راشد علی صدیقی، ان کی 38 سالہ اہلیہ عائشہ حنیف، ان کی والدہ روبینہ اور والد محمد حنیف کو بنگلور کے علاقے راجہ پورہ میں غیر قانونی طور پر رہنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ خاندان راجپورہ گاں میں شنکر شرما، آشا رانی، رام بابو شرما اور رانی شرما کے فرضی ناموں کے ساتھ رہ رہا تھا۔پولیس کے مطابق ان چاروں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ، فریب، فرضی دستاویزات بنانے اور مختلف دیگر معاملات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں