اسرائیل کا مجدل شمس پر حملے کے ذمہ دار حزب اللہ رہنما کے قتل کا اعلان

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 30 جولائی کو ہونے والے مجدل شمس حملے کے ذمہ دار حزب اللہ کے رہنما خضر الشھابیہ کو بدھ کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ صہیونی فوج نے کہا کہ خضر الشھابیہ حزب اللہ کے علاقے مزارغ شبعا کے کمانڈر ہیں۔

فوج نے کہا کہ لبنان کی سرحد کے قریب ماؤنٹ دوف، جبل الشیخ اور شمالی گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر کئی ٹینک شکن میزائل حملوں کے پیچھے بھی الشھابیہ کا ہاتھ تھا۔ مقبوضہ شام کے علاقے مجدل شمس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب ایک میزائل فٹ بال کے میدان پر آگرا تھا ۔ اس حملے میں 12 لڑکے اور لڑکیاں ہلاک ہو گئے تھے اسرائیل نے حزب اللہ پر میزائل داغنے کا الزام عائد کیا لیکن حزب اللہ نے اس واقعے سے کسی بھی تعلق سے انکار کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مجدال شمس کے دورے کے دوران اس بمباری کا سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری جاری ہے اور اسرائیل نے جمعرات کو کہا کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے "انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر" کو نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن