جی سیون ممالک نے مشرق وسطی میں بگڑتی صورتحال کو امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ جی سیون ممالک نے اسرائیل پر ایرانی حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی سیون ممالک کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیلی کارروائی سے خطے میں مزید کشیدگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ جی سیون ممالک نے بین الاقوامی تعاون اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ امن قائم کیا جا سکے اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔ جی سیون نے اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ ممالک کی مدد کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
جی سیون ممالک نےمشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال کو امن کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا
Oct 04, 2024 | 16:01