کس جمہوریت میں احتجاج پر پابندی ہے: شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے جہاں روکا وہیں پر دھرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کس جمہوریت میں احتجاج پر پابندی ہے.اگر یہ سڑکیں بند نہ کریں تو ایک جگہ پر احتجاج ہو جائے گا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء ملکی معاملات میں سنجیدہ ہوتے تو چار دنوں سے دھمکیاں نہ دیتے. وفاق اور پنجاب کے وزراء پریس کانفرنسز میں دھمکیاں دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی پورے ملک کا مالک بنا ہوا ہے.فسطائی حکومت جتنا بھی ظلم کرے برداشت کر لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزرا ملکی معاملات میں سنجیدہ ہوتے تو 4 دنوں سے دھمکیاں نہ دیتے۔ تحریک انصاف ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ جب تک عمران خان نہیں کہیں گے کارکن گھروں کو نہیں جائیں گے۔ حکمران طاقت کے نشے میں ہیں ،وہ ڈنڈے کے زور پر پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں مت رو کیں اور ڈی چوک جانے دیں۔ حکمران عوام سے خوفزدہ ہیں، 70 فیصد لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ ن لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پر امن احتجاج پر تشدد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے.گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس کی جانب سے فائرنگ اورشیلنگ کی گئی، پر امن احتجاج کو کچھ اور رنگ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن