ملائیشین وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات

Oct 04, 2024 | 17:47

ویب ڈیسک

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت  کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے.مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر سات اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے ملایشین حکومت کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کی کوششوں پر انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمن کو ملائیشیا آنے کی دعوت دی۔امیر جماعت نے ملایشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی درخواست کی۔انور ابراہہم نے زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سید ابو الاعلی مودودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے خوشگوار یادوں کو تازہ کیا۔ملاقات دوستانہ اور غیر رسمی ماحول میں ہوئی۔

مزیدخبریں