ملائیشیا کے وزیرِ اعظم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس ملائیشیا روانہ ہوگئے۔ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں. وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ تجارت جام کمال نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا۔وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم علامہ اقبال کے مداح ہیں جو پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے پاکستانی عوام اور حکومت کے لئے اچھے الفاظ، نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی، پاکستان کی ملائیشیاء سے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ملائیشیا کا دورہءِ پاکستان، پاک ملائیشیا تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوا. دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔شہباز شریف نے مزید بتایا کہ پاکستان سے ملائیشیا کو پراسیسڈ گوشت اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا. دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...