انٹربینک: امریکی ڈالر سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر 277 روپے52 پیسوں پربند ہوا.دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں810 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100انڈیکس 83 ہزار531کی سطح پربند ہوا۔

علاوہ ازیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1168 ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.98 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.70 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28 ارب ڈالر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن