بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو حراست میں لے لیا۔دونوں کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا.دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے  ڈی چوک کا دورہ کیا .عرفان نواز میمن نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اب تک ہم نے دو سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا ہے.مظاہرین کے ساتھ بھر پور طریقے سے نمٹا جائے گا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فضائی دورہ کیا اورمختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کیا،وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے.امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن