یوم القدس کے موقع پرملک کے مختلف شہروں میں لاہور اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔  

کراچی میں مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں برآمد کی گئیں۔ انجمن مجلس وحدت المسلمین کے تحت ملیر پندرہ میں احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ٹائر نذر آتش کر کے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس کے زیراہتمام ناظم آباد اور رضویہ سوسائٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سیالکوٹ کے چوک علامہ اقبال میں دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ ہوا ۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف نعرے بازی کی۔ مسجد زینبیہ سے بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔  انجمن امامیہ کے زیراہتمام اہالیان تشیع نے بھی جلوس نکالا ۔ مظاہرین نے سیالکوٹ گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر چونگی نمبر آٹھ چوک میں دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔ گوجرانوالہ میں شعیہ علماء کونسل، تحریک جعفریہ اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی کھیالی سے شروع ہوئی اور گوندلانوالہ اڈہ پہنچ کر ختم ہوئی۔ فیصل آباد میں بھی مذہبی ،سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جو مرکزی امام بارگاہ اورعید گاہ روڈ سے شروع ہوکر جو نڑوالا چوک پہنچ کرختم ہوگئی۔ مظاہرین نے حکومت کے سیکیورٹی انتظامات پرتنقید کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن