انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی طرف سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد محمد عامرکے کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پرپابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے بعد نوجوان فاسٹ باؤلرکا نام آئی سی سی ایواڑزکی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محد عامرآئی سی سی کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کے ایوارڈ کی کیٹیگری میں شامل تھے۔ آئی سی سی ایوارڈزکی تقریب چہ اکتوبرکوبھارت کے شہر بنگلور میں منعقد ہو گی۔