دریائے سندھ کا سیلابی ریلا ضلع دادو کے شہر خیرپورناتھن میں تباہی مچاتا ہوا سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Sep 04, 2010 | 08:10

سفیر یاؤ جنگ
دریائے سندھ کا سیلابی ریلا ضلع دادو کے شہر خیرپورناتھن میں تباہی مچاتا ہوا سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انڈس ہائی وے پر دادو لاڑکانہ سیکشن زیر آب آنے سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ سیلاب کے باعث ضلع دادو کے شہرخیرپورناتھن شاہ کے مختلف علاقے زیرآب آچکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظرخیرپورناتھن شاہ شہرکوپہلے ہی خالی کرنے کی ہدایت کررکھی تھی۔ شہریوں کوٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث نقل مکانی کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہرکے ڈوبنے کی وجہ سے مویشی مر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے انتظامات نہیں کئے گئے۔ علاقہ کے مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ خیرپورناتھن مقامی ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے زیرآب آیا ہے۔ اُدھرانڈس ہائی وے پر دادو لاڑکانہ سیکشن زیرآب آنے سے ٹریفک مکمل طور پربند ہے۔ جس کے باعث خیرپورناتھن شاہ کا دادو، سیہون،جامشورو، حیدرآباد، کراچی اور دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
مزیدخبریں