پاکستانی طالبان نے لاہوراورکوئٹہ میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ اوریورپ میں بھی حملے کریں گے۔

Sep 04, 2010 | 10:23

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر قاری حسین محسود نے نامعلوم مقام سے ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ ان کی جنگ امریکہ و پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور وہ دیگر فرقوں کےلوگوں کو بھی اپنا دشمن سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ انہیں اس بات پرفخرہے کہ امریکہ نے پاکستانی طالبان کوبلیک لسٹ کردیا ہے۔ یہ طالبان سے امریکہ کے خوف کا نتیجہ ہے ۔ کمانڈر قاری حسین محسود نے کہا کہ آنے والے دنوں میں امریکہ اور یورپ ان کا نشانہ ہوں گے۔
مزیدخبریں