تھانہ صدرکے ایس ایچ او رانا الیاس کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ نے پولیس کو چھ ستمبرتک کی مہلت دے رکھی تھی اورپولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے ایک روزقبل دولاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ مفرورملزم کو سیالکوٹ کے علاقے سے گرفتارکیا گیا ہے، اس پرالزام ہے کہ وہ دو بھائیوں کی ہلاکت کے وقت موقع پرموجود تھا۔ رانا الیاس کے خلاف سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے تین مختلف الزامات کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ پندرہ اگست کے واقعہ کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تاہم وہ انیس اگست کو پولیس حراست سے فرارہوگیا تھا۔ ملزم کو بیرون ملک فرارہونے سے روکنے کیلئے اس کا نام ای سی ایل اورواچ لسٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔