سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں سے لندن پولیس نے پانچ گھنٹے تفتیش کی ہے، تفتیش کے دوران محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ اسے سلمان بٹ نے بُک میکرمظہرمجید سے ملایا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران جان بوجھ کے نو بالزکرانے کے الزامات پر فاسٹ باؤلرمحمد عامر،محمد آصف اورسلمان بٹ سے لندن کے کلبرن پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ کی۔ تینوں کھلاڑیوں کو الگ،الگ بلا کرتفتیش کی گئی۔ سلمان بٹ سب سے آخرمیں تفتیش کے لئے پولیس سٹیشن پہنچے۔ذرائع کا کہنا کہ تفتیش کے دوران فاسٹ باؤلرمحمد عامرنے بتایا ہے کہ وہ بے گناہ ہے اوراسے کپتان سلمان بٹ نے مبینہ بک میکرمظہرمجید سے ملایا تھا۔ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ آئندہ چند روزمیں آئی سی سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے خلاف جوئے کا جرم ثابت ہونے پران کو کریمنل چارجزکا سامنا کرنا پڑے گا، کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفتیش مکمل ہونے تک برطانیہ سے باہر نہ جائیں۔

ای پیپر دی نیشن