سرگودھا میں عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم حالیہ سیلاب اوردہشت گردی کے واقعات کے پیش نظرخریداروں کا رش کم ہے۔

Sep 04, 2010 | 15:06

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوزکےنمائندے کے مطابق انکروچمنٹ عملہ کی ملی بھگت سے سرگودھا کے بازار اورسڑکیں تجاوزات کی وجہ سے تنگ ہو گئیں ہیں جبکہ مین بازاروں میں ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں نے قبضہ جما لیا ہے۔ ادھر سٹی روڈ کچہری بازار، فیصل بازار، باڑہ مارکیٹ، امین بازار، کارخانہ بازارمیں دکانداروں نے تجاوزات قائم کررکھیں ہیں جس کے باعث سڑکوں پر پیدل چلنا خاص طورپر طالبات اور خواتین کا پیدل چلنا دشوار کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات ختم کرانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزیدخبریں