پنجاب کے آٹھوں بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات دوہزار دس کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ 

Sep 04, 2010 | 17:38

سفیر یاؤ جنگ
لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب الحمرا ہال میں ہوئی ۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالبعلم محمد علی عون نے ایک ہزار اکتالیس نمبرلے کرپنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ۔ اسی کالج کے طالبعلم ثمران عاصم نے ایک ہزار اکتیس نمبر لے کردوسری جبکہ نجی کالج کپس کی طالبہ مریم نے ایک ہزار تیس نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ لاہوربورڈ میں کامیابی کا تناسب اکاون اعشاریہ نو چھ فیصد رہا۔ ادھر راولپنڈی بورڈ میں کلثوم اعجاز نے ایک ہزار سترہ نمبر لے کر پہلی ، زرتاش احمد اورقاضی معاذ حسن نے ایک ہزار پندرہ نمبر لے کر دوسری جبکہ انیس الرحمان ایک ہزار آٹھ نمبر لے کر تیسری پوزیشن پررہے ۔ یہاں کامیابی کا تناسب انچاس اعشاریہ چھ سات فیصد رہا ۔ سرگودھا بورڈ میں ایملش گوندل نے ایک ہزار چھبیس نمبر لے کر پہلے، محمد اویس ایک ہزار پندرہ کےساتھ دوسرے  جبکہ جعفرعباس نے ایک ہزار بارہ نمبرلے کرتیسری پوزیش حاصل کی ۔ کامیابی کا تناسب سڑسٹھ اعشاریہ صفر دو فیصد رہا ۔ ملتان بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں لڑکیوں نے میدان مار لیا ۔ سروج احمد ایک ہزار چھبیس نمبر لے کر پہلی ،ثمینہ ارباب  ایک ہزار تئیس کے ساتھ دوسری جبکہ جمنہ اطہراور سعدیہ اسلم نے ایک ہزار بائیس نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پرکامیابی حاصل کی ۔ یہاں کامیابی کا تناسب انچاس اعشاریہ چھ دو فیصد رہا ۔ فیصل آباد بورڈ  کے طالبعلم علی حسن مرزا نے پہلی ، لائبہ ریئس نے دوسری اور احسان افتخارنے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ گوجرانوالہ بورڈ  میں  حمزہ ظفر ایک ہزار چھبیس نمبر لے کر پہلے ، عنبر وسیم ایک ہزار اکیس نمبر کے ساتھ دوسرے جبکہ عنیزہ سکندر ایک ہزار انیس نمبر لے کرتیسری پوزیش پر رہیں ۔ کامیابی کا مجموعی تناسب  بیالیس اعشاریہ پانچ چھ فیصدرہا ۔ بہاولپور بورڈ میں پہلی پوزیشن محمد انیق اسلم ، دوسری اسامہ محبوب اور تیسری محمدعاصم ظہور نے حاصل کی ۔ یہاں کامیابی کا تناسب اڑتالیس اعشاریہ چھ نو فیصد رہا۔ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انسٹھ اعشاریہ تینتیس فیصد طلباءوطالبات کامیاب ہوئے ۔ عائشہ صدیقہ نے پہلی ، فہد عباس نے دوسری اور یاسر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی
مزیدخبریں