وفاقی وزیر قانون بابراعوان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کی سیلاب کےحوالے سے دی گئی تجاویز کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں زیرغورلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون بابراعوان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیلاب پر بحث کو سمیٹتے ہوئےکہا کہ تین روز کے دوران کچھ ارکان کی جانب سے سیلاب پر بات ہی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متعلق ارکان اسمبلی کی تجاویز کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں زیربحث لائیں گے۔ ایک رکن اسمبلی نے مارشل لا کے تناظر میں جب کہا کہ  آئندہ اسمبلی کا اجلاس ہوگا کہ نہیں ، تو اس پر وزیرقانون کا کہنا تھا کہ  جب تک پاکستان قائم ہے ، اسمبلی کا اجلاس ہوتا رہے گا کیوں کہ مارشل لگانے والے انگلستان میں ہیں یا قبرستان میں ۔ اس سے پہلے سیلاب پربات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن گل محمد جاکھرانی نے کہا کہ سندھ میں ستر لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور کچھ قوتیں متاثرین کو کراچی میں پناہ لینے سے روک رہی ہیں ۔ جس پر ایم کیو ایم کے رکن صلاح الدین نے کہا کہ متاثرین کو کراچی میں آنے سے کوئی نہیں روک رہا

ای پیپر دی نیشن