پاکستان میں تعینات سعودی سفیرعبدالعزیز صالح بن ابراہیم الغدیر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں خصوصی راشن کے ایک ہزار ٹرک تقسیم کئے جائیں گے۔

Sep 04, 2010 | 18:34

سفیر یاؤ جنگ
عبدل عزیزالغدیر نے یہ بات اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان کے ایک سو ٹرک روانہ کئے جائیں گے جبکہ امدادی سامان کا ایک اور طیارہ بھی بھیجا جائے گا، خصوصی راشن میں کھجوریں اور بچوں کیلئے دودھ بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں سے ایک کا افتتاح اگلے ایک دو روز میں کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے فیلڈ ہسپتال کے لیے پاکستانی حکام سے مشاورت جاری ہے۔ عبدل عزیز الغدیر نے بتایا کہ پانچ سو سعودی باشندے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عوام کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر اکٹھے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی تک سعودی عرب کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
مزیدخبریں