کابل میں افغان صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق شوریٰ کی تشکیل ملک میں نو سال سے جاری جنگ کے خاتمہ کی طرف ایک قدم ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شوریٰ کی تشکیل صدر حامد کرزئی کی طرف سے رواں سال جون میں بلائے گئے امن جرگہ میں ہونے والے فیصلے کے تحت کی گئی ہے ۔ امن مذاکرات کیلئے اعلان کردہ شوریٰ کے ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی ہے،جس کا باقاعدہ اعلان عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد کیا جائے گا۔ شوری سابق جہادی رہنماؤں کے علاوہ ایسے مرد اور خواتین ارکان پر مشتمل ہے جو طالبان رہنماؤں کے ساتھ بہتر طریقے سے بات کرسکتے ہیں ۔