امریکی شہر نیویارک میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں رافیل نڈال نے ڈینس ایسٹومِن کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو، سات چھ اور سات پانچ سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
نمبرچار سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے ڈسٹِن براؤن کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ، چھ تین اور چھ صفر سے چت کیا۔
خواتین ایونٹ میں دفاعی چیمپئن بیلجئیم کی کم کلائسٹرز نے پیٹرا کیویٹووا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں بآسانی چھ تین اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی۔
تھرڈ سیڈ امریکہ کی وینس ولیمز نے مینڈی منیلا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔
اٹلی کی فرانسسکا شیاون نے ایلونا بانڈرینکو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور سات پانچ سے ہرایا۔
آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے اٹلی کی سارہ ایرانی کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹرفائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔