کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، قمر منصور اورمنظر امام نے کہا کہ بنارس اور کٹی پہاڑی کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی چوکیاں قائم کرنے کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی نہیں آئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور سپورٹرز کی قتل گاہ بن چکے ہیں جہاں ایک روز قبل ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کے سابق رکن دانش علی کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا جائے اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔