لاہور میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کی کوریج کے دوران مقامی اخبار کا رپورٹر علی رضا خودکش حملے میں زخمی ہوگیا تھا اور میو ہسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتہ کی صبح دم توڑ گیا۔ ان دھماکوں میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کی جانب سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خودکش دھماکوں کی تحقیقات کے لئے قائم کی گئی پولیس اور حساس اداروں کی ٹیمیں تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہیں اور نہ ہی دہشتگردوں کا کوئی سراغ ملا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے شہر میں مزید خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع کے باوجود ان کی گرفتاری کیلئے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی۔