پاکستانی مجاوروں کا قوم سے مذاق

Sep 04, 2010

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! سیلاب کی صورت حال میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے اوپر عذاب آیا ہے اللہ کریم آئندہ ہمیں معاف فرمائے۔ بحیثیت مسلمان قوم ہمیں سزا ملنی تھی کیونکہ ہم بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون کروا رہے ہیں اور جھوٹے آقاو¿ں کو خوش کر رہے ہیں ایک تو سیلاب نے تباہی مچا دی دوسرا سیاسی مجاوروں نے کسر نہیں چھوڑی ۔ بھٹوو¿ں کا مجاور سیلاب میں پھنسی قوم کو چھوڑ کر بیٹے کی تقریب میں چلا گیا ۔ ادھر بہاو¿الدین زکریاؒ کے مجاور کی حالت دیکھوں کہ ان کے آباو¿اجداد ٹوٹے دل جوڑتے تھے اور یہ دل توڑ رہے ہیں۔ اپنے قیمتی کپڑے بیچ کر امداد کا دعویٰ کر رہے ہیں کیونکہ اس بچارے کے پاس اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ کیا آپ نیلسن منڈیلا یا عبدالقدیر صاحب تو نہیں کہ لوگ آپ کے کپڑے خریدیں۔ ادھر شاہ محمود قریشی صاحب اپنے آباو¿اجداد کا مجاور کہلانے کی بجائے جان کیری کا مجاور بنا ہوا ہے اپنے جیسے حکمران ہماری بداعمالیوں کا نتیجہ ہے لیکن آپ بھی کچھ خوف خدا کریں ایسا نہ ہو کہ یہ عوام کا سیلاب آپ کو بہا لے جائے اور انشاءاللہ یہ جلد ہو گا۔(محمد یوسف کلول بھکر)
مزیدخبریں