بولاوایو ٹیسٹ کے چوتھےروزکھیل کے اختتام پر زمبابوے نے اپنی دوسری اننگ میں ایک سو پینتیس رنز بنائے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے

Sep 04, 2011 | 11:59

سفیر یاؤ جنگ
بولاوایوٹیسٹ کے چوتھےروزپاکستان کی ٹیم زمبابوے کی پہلی اننگزچارسوبارہ رنز کےمقابلے میںچارسوچھیاسٹھ رنزپرآوٹ ہوگئی یوں پاکستان نےزمبابوئے کیخلاف چون رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستانی اننگز کی خاص بات محمدحفیظ کی تیسری سنچری تھی حفیظ ایک سوانیس رنزبناکر آوٹ ہوئےجبکہ اظہر علی پچھہتر،کپتان مصباح الحق چھیاسٹھ یونس خان اٹھاسی اورعدنان اکمل چھتیس رنزکےساتھ نمایاں بیٹسمن رہے۔محمد حفیظ اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ ایک سو اٹھاسی رنزکااضافہ کیا۔حفیظ اورعمراکمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہزاررنزمکمل کرلئے۔زمبابوے کیجانب سےکریگ لیمب اولین ٹیسٹ میں تین وکٹیں لےکرکامیاب بولر ثابت ہوئے۔ کیل جاروس اورمساکیڈزا نے ایک ایک وکٹ لی۔
مزیدخبریں