”آفاق احمد‘ عامر خان نے الطاف سے پہلی بغاوت جناح پور سازش پر کی تھی“

کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی آپریشن کے وقت میجر (ر) ندیم ڈار سندھ رینجرز میں تعینات تھے۔ ایک انٹرویو میں ان کا دعویٰ ہے انہوں نے متحدہ کے مرکز 90 پر چھاپہ مار کر جناح پور کے نقشے اور پرچم برآمد کئے تو اس جرم میں مشرف دور میں ایم کیو ایم نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کر دیا۔ آفاق احمد‘ عامر خان نے الطاف سے پہلی بغاوت جناح پور سازش پر کی تھی۔ دونوں کا کہنا تھا منصوبے کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہو گی۔ فاروق ستار بھی سازش میں شریک تھے۔ نیلے رنگ کے اس نقشے میں بدین‘ حیدرآباد‘ ٹھٹھہ‘ کراچی اور لسبیلہ بھی شامل تھا۔ تھر کو بھارتی ریاست راجستھان میں شامل کرنے کا منصوبہ تھا۔
جناح پور سازش

ای پیپر دی نیشن