چنی گوٹھ (نامہ نگار) بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کے قائد نواب صلاح الدین عباسی نے مختلف علاقوں کے وفود سے صادق گڑھ پیلس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ صوبہ بہاولپور کی تحریک پرامن طور پر اپنی منزل حاصل کر لے لیکن اگر حکمرانوں نے ہمیں مجبور کیا تو سڑکیں، ٹرینیں بند کرنے اور تمام سرکاری دفاتر کی تالا بندی کی کال دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور ملتان سمیت دوسرے علاقوں پر مشتمل سرائیکی صوبہ تشکیل دیا جائے، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن بہاولپور کی ایک تاریخی حیثیت ہے اسے کسی صورت ڈیرہ غازیخان اور ملتان کے سیاستدانوں کی چراگاہ نہیں بننے دیں گے۔
صلاح الدین عباسی