مکرمی! امرےکہ حقانی نےٹ ورک کو دہشت گرد قرار دےنے سے پہلے ےہ کےوں نہےں سوچتا کہ اس کی سرزمےن مےں اےک اےسا بہت بڑا مرکز موجود ہے جہاں مختلف ممالک کے لوگ آ کر تربےت حاصل کرتے ہےں اور پھر دوسرے ممالک مےں جا کر معصوم لوگوں کی جان لےتے ہےں۔اسکول آف دی امےرےکاز جس کا نام 2001ءمےں بدل کر وےسٹرن ہےمسفئےر انسٹےٹےوٹ فار سےکےورٹی کواپرےشن رکھ دےا گےا تھا جس کو امرےکی حکومت امداد دےتی تھی سے ساٹھ ہزار سے زائدافراد تربےت پا چکے ہےں اور انہوں نے جن معصوم شہرےوں کی جانےں لےں ان کی تعداد ورلڈ ٹرےڈ سےنٹر مےں ہلاک ہونے والوں سے اس قدر زےادہ ہےں ان دونوں کا آپس مےں کوئی موازنہ نہےں ہے۔ لےکن امرےکہ چونکہ سپر پاور ہے اس لئے اس پر کوئی قانون لاگو نہےں ہوتا قوانےن تو وہ خود بناتا ہے اور خود ہی ان کی تشرےح کرتا ہے۔(رانا زاہد اقبال فےصل آباد موبائل:0323-9668220)