مکرمی! ”میڈیا.... غیرملکی ثقافت کا مظہرہ“ پاکستان کا ایک نہایت اہم المیہ ہے۔ روایات اور ثقافت کسی بھی قوم کے وجود کیلئے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جب بھی قوم اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہے تو تباہی ان پر مسلط ہو جاتی ہے اور نئی آنے والی نسل اپنی روایات کو بھلا دیتی ہے۔ ہمارا میڈیا یہ کام انجام دینے میں سرگرم رہا ہے اور اب بھی اپنا یہ فرض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہے مگر وہ کیا اس بات سے بے خبر ہے کہ نئی آنے والی نسل پھر غیرملکی ثقافت کو اپنی تہذیب و تمدن سمجھے گی۔اس وجہ سے ملک پھر آخرکار اپنی تہذیب سے غافل ہو کر تباہی کے دہانے پر آکر کھڑا ہو جائے گا۔ اس صورتحال سے بچنے کیلئے میڈیا کو صحیح رستے پر لانا ہوگا کیونکہ ذرائع ابلاغ نوجوان کے کردار کو سنوارنے میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ میری حکام بالا سے درخواست ہے کہ میڈیا میں نشر ہونے والے پروگرام معیاری قسم کے ہونے چاہئیں جوکہ ہماری تہذیب کی عکاسی کریں نہ کہ غیرملکی ثقافت کی۔(عائشہ طاہر فیصل آباد۔)