سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاصہ دارفورس کی گاڑی میران شاہ کے علاقے دتہ خیل سے گزرہی تھی کہ شدت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا اورزبردست فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں دو جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسزکی نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا جبکہ زخمی اہلکارکوطبی امداد کےلیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔