نگران حکومت کی تشکیل اورنئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے متحدہ اورپیپلزپارٹی کے وفود آج مسلم لیگ نون کے رہنماؤں ملیں گے۔

حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے بعد ایم کیوایم کا اعلی سطح کا وفد آج دوپہرپنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستارکی سربراہی میں وفد نون لیگ سے نگران وزیراعظم اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امورپرباضابطہ مذاکرات کرے گا۔ نون لیگ کے رہنما احسن اقبال نے متحدہ سے بات چیت کے دوران کسی بھی قسم کے بریک تھرو کے امکان کومسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب شام کو پیپلزپارٹی کا اعلی سطح کا ایک وفد نون لیگ کے رہنماؤں اسحاق ڈار اور سردار مہتاب عباسی سے مذاکرات کرے گا۔ وفاقی وزراء خورشید احمد شاہ اور سید نوید قمرپیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت کریں گے۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے درمیان نگران وزیراعظم، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن اوراحتساب بل سمیت امورپربات چیت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن